Author Topic: Entry Test Mbbs Peshawar 2012  (Read 6412 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Entry Test Mbbs Peshawar 2012
« on: July 15, 2012, 11:13:23 PM »
Entry Test MBBS Peshawar 2012
خیبر پختونخوا کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ پشاور اور ایبٹ آباد میں ہوئے، اٹھارہ ہزار طلبہ و طالبات داخلے کے امیدوار ہیں۔

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند 13ہزار چار سو اکسٹھ طالب علم پشاور اور چار ہزار چھ سو چالیس ایبٹ آباد میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شریک تھے۔ کامیاب طالب علم سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ امیدواروں میں تقریبا نصف تعداد طالبات کی تھی۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے پہلی مرتبہ آن لائن رجسٹریشن کی گئی تھی- پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے لئے آس پاس کی سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند کرکے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ نتائج کا اعلان چھتیس گھنٹوں کے اندر متوقع ہے۔