Author Topic: ہرنائی میں تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں ،پشتون ایس ایف  (Read 890 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ہرنائی میں تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں ،پشتون ایس ایف
کوئٹہ:پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر ناصر میانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، جدید دور میں بھی صوبے کے تمام تر تعلیمی ادارے سہولیات سے محروم ہیں ،
منظور شدہ بس شاہرگ ، زردآلو کھوسٹ کے طلباء کو لانے اور لے جانے کی بجائے کھڑی کردی گئی ہے جس کے باعث غریب طلباء مشکلا ت کا شکار ہیں ۔
دوسری جانب انٹر گرلز کالج ہرنائی کی عمارت تاحال استعمال کے قابل نہیں بنائی جاسکی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی جو سالانہ اربوں روپے کے ٹیکس معدنیات اور زراعت کی مد میں ادا کرتا ہے یہاں کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔
ماضی میں اسے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا بالخصوص تعلیمی اداروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے تمام سرکاری سکول ، کالج مناسب سہولیات سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ایس ایف محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہرنائی کے تعلیمی اداروں میں تمام تر سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔
بصورت دیگر پشتون ایس ایف راست اقدام کرنے پر مجبور ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی