Author Topic: گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور ہندکووان سٹاف کیلئےخصوصی نشست  (Read 424 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور ہندکووان سٹاف کیلئےخصوصی نشست
پشاور : گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام پشاور کی مختلف جامعات اور کالجوں کے ہندکووان اکیڈیمک سٹاف کے لئے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا،جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کی
۔اس موقع پرگندھارا ہندکو اکیڈمی کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ زبان ہماری شناخت کا ذریعہ ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی زبان ہے ،گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی گزشتہ 25 سال سے ہندکو سمیت دیگر علاقائی زبانوں کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان کے فروغ کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 11 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"