Author Topic: وزیراعظم کی آمد پر طلباء کی گرفتاری قابل مذمت ہے، قوم پرست راولاکوٹ  (Read 2275 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وزیراعظم کی آمد پر طلباء کی گرفتاری قابل مذمت ہے، قوم پرست راولاکوٹ

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین ایس ایل ایف ناصر سرور نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما شاہد شارف جے کے ایل ایف دبئی برانچ کے صدررشید خان عمران حسن این ایس ایف کے رہنما عدنان رحمت باسط خان حبیب حمید نے مظفر آباد میں وزیراعظم پاکستان کی آمد پر گلگت بلتستان ایشو کے حوالے سے نعرہے بازی کرنے پر طالب علم رہنمائوں طلحہ محمود اور احن اسحاق کی گرفتاری کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فی الفور غیر مشروط رہا ئی کا مطالبہ کیا ہے ان رہنمائوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے مظفر آباد انتظامیہ اور حکومت پر امن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرکے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزی کی ہے اگر گرفتار شدہ گان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت آزادکشمیر پر ہوگی واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے آزادکشمیر یونیورسٹی دورے کے موقع پر صدرزرداری کیخلاف نعرہ بازی کی گئی اور راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ طلحہ محمود اور احسن اسحاق کو حراست میں لے لیا گیا ۔
شکریہ اوصاف
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"