Author Topic: مہران اور برطانوی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ تعلیمی فروغ کاسبب بنے گا  (Read 2310 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
مہران اور برطانوی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ تعلیمی فروغ کاسبب بنے گا
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)مہران یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن (یوکے ) سے تعلیمی معاہدے کے سلسلے میں ڈاکٹر الیسٹرفٹ پرووائس چانسلر اورمیڈم جونیسبٹ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد مہران یونیورسٹی کے دو روزہ دورے پرآیا ۔وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت‘ پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمدرفیق ابڑو اوریونیورسٹی کے ڈینز‘ڈائریکٹر ز اور شعبوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اورایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی معاہدے کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس اجلاس میں مہران یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن (یوکے) اس معاہدے سے دونوں یونیورسٹیوں میں سائنسی‘ تعلیمی‘ تکینکی معلومات کاتبادلہ ‘ تعلیمی مواد کا تبادلہ‘ دونوں یونیورسٹیوں کے فائدے مند مواد کے تبادلہ سمیت تحقیقی کام کے لئے فیکلٹی ممبران کے دورے اورتحقیقی بنیاد پر تبادلہ خیال کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ ڈاکٹر راجپوت نے یونیورسٹی کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن (یوکے) 10بڑی نامور یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے انہوں نے بتایا کہ اس یونیورسٹی نے جدید تحقیقی معیار میں خود کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم رکھاہے ۔ ڈاکٹر راجپوت نے بتایا کہ اس یونیورسٹی میں دنیا کے 100سے زیادہ قوموں کے طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں اورہمارا آج کامعاہدہ دنیا کی تعلیم میں بڑا اضافے کا سبب بنے گا یہ یونیورسٹی ورلڈ نیٹ ورک کی ممبر بھی ہے جس کامقصد دنیا میں تحقیقی اداروں کوملاکر دنیا میں تحقیقی کام کی ترقی کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مہران یونیورسٹی کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے جو کہ (یوکے ) کی نامور یونیورسٹی کے ساتھ کام کرے گی ۔ وفد کے سربراہ ڈاکٹر الیسٹرفٹ پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن (یوکے ) نے مہران یونیورسٹی سے معاہدے کیلئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی اورکہا کہ اس معاہدے سے تعلیمی‘ تحقیقی اوراپنے مفادات کے فوائد کی حاصلات میں تمام زیادہ مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن (یوکے ) مشترکہ طورپر پروجیکٹوں کے تحقیقی کام کوآگے بڑھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے تدریسی شعبوں کی لیبارٹریوں میں تمام مطلوبہ ضروری سائنسی آلات موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ حاصل کیاجاسکتاہے جبکہ انہیں خوشی ہے کہ مہران یونیورسٹی جدید فنی تعلیم کے لئے کوشاں ہے ۔




شکریہ روزنامہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں