Author Topic: طلبا تنظیم کا پریکٹیکل سے بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے، پشتون ایس ایف  (Read 962 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
طلبا تنظیم کا پریکٹیکل سے بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے، پشتون ایس ایف

کوئٹہ: پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک طلبا تنظیم کی جانب سے پریکٹیکل سے بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے اپنی ذاتی رنجش اور مفادات کا بوجھ طلبا کے کندھوں پر ڈالنا نامناسب ہے طلبا کا قیمتی وقت ضائع کرنا اور انکا مستقبل داؤ پر لگانا نا انصافی ہے
جس کی وجہ سے معصوم طلبا اور طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے جو ایک ترقی پسند معاشرے کے لیے نقصان کا باعث ہے فیڈریشن نے ہمیشہ وقت طلبا اور طالبات کے حق کے لیے ہر پلیٹ فارم جد وجہد کی ہےجائز حق کی جنگ لڑی ہے مگر ہر اس عمل کے مخالفت بھی کی ہے
جس کی بنیاد پر طلبا اور طالبات کا مستقبیل داؤ پر لگے ہمارے ان تمام زمہ داروں سے گزارش ہے کہ ہڑتال ختم کر کے طلبا و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی