Author Topic: ملتان؛ الائیڈ سکولز اور ایفاسکولز کی پرنسپل کانفرنس  (Read 387 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملتان؛ الائیڈ سکولز اور ایفاسکولز کی پرنسپل کانفرنس
ملتان؛ الائیڈ سکولز اور ایفاسکولز کے زیر اہتمام پرنسپل کانفرنس ’’میں پرنسپل ہوں‘‘ ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب ریجن کے ماہرین تعلیم، تمام سکولز کے پرنسپلز اور نامور شخصیات نے شرکت کی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود، وائس چانسلر نواز شریف یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی،ڈاکٹر حیات محمد اعوان ، ریجنل منیجر سائوتھ عمران عارف، عرفان شیخ(ریجنل منیجر آفاق)،ریاض خان ، احمد وقاص،پرنسپلز نے سکول پرنسپل کی لیڈرشپ خصوصیات سے روشناس کروایا ،
 حنا نورالائیڈ سکول بوریوالا کیمپس ، عمارہ مجید دارلسلام کیمپس، اقرار سلیم رحمانیہ جونیئر کیمپس اور مہوش مختار خیر پور میوالی کیمپس کو بہترین کارکردگی پرشیلڈز دی گئیں ، الائیڈ سکولز میں پہلی پوزیشن گلگشت کیمپس کی صوبیہ وحید نے حاصل کی ،
مہوش فاروق سٹی کیمپس بہاولنگر نے دوسری پوزیشن اور سٹیڈیم کیمپس بہاولپور کی عظمی یاسر تیسری پوزیشن کی حقدار رہی، ریسورس اکیڈمیہ میں اچھی کارکردگی پر پہلی پوزیشن آمنہ قطب بوریوالا کیمپس اور دوسری پوزیشن حرا صدیقی بہاولپور کیمپس نے حاصل کی تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور تحائف دیئے گئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 15 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"