Author Topic: پاكستان ملٹری اكیڈمی Pakistan Military Academy  (Read 2111 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پاكستان ملٹری اكیڈمی Pakistan Military Academy
« on: September 17, 2008, 09:22:15 PM »


پاكستان ملٹری اكیڈمی  Pakistan Military Academy

یہ اكیڈمی كاكول كے مقام پر افسروں كو تربیت دینے كے لئے ٧٤٩١ ئ میں قائم كی گئی اكیڈمی میں فوجی افسروں كو جوانوں كی قیادت كرنے كی خوبیوں سے آراستہ كیا جاتا ہے۔ یہاں كے تربیتی كورس اس طرح مرتب كیے جاتے ہیں كہ نوجوان كیڈٹوں كے اندر نظم و ضبط، وسعت نظری اور قیادت كے اوصاف پیدا ہو سكیں۔

پی۔ایم ۔ اے میں سب سے پہلے جن مسلمان كیڈٹوں نے حصہ لیا ان پر مشتمل ٠٢ جنوری ٩٤٩١ ئ كو فرسٹ پاكستان بٹالین كے نام سے ایك بٹالین قائم كی گئی۔ اس كی دو كمپنیاں تھیں۔ ایك كانام حامد اور دوسری كا طارق تھا۔

اس كالج كو یہ اعزاز بھی حاصل ہے كہ بانیٕ پاكستان حضرت قائد اعظم یہاں تشریف لائے اور انہوں نے فرسٹ پاكستان بٹالین كا پہلا كرنل انچیف بننا منظور كر لیا۔ یوں اسے قائد كی اپنی بٹالین كا نام دیا گیا ۔

قائد اعظم   نے اس موقع پر كیڈٹس سے فرمایا:

٫٫ہمیشہ ملك كے وقار ، سلامتی اور بہبود كو اولیت دو۔ اس كے بعد اپنے زیر كمان جوانوں كی سلامتی، آرام اور بہبود كا خیال ركھو۔ اور آخر میں اپنے آرام اور سلامتی كی فكر كرو٬٬۔ اكیڈمی ہذا سے ٥٢ نومبر ٨٤٩١ ئ كو كیڈٹس كا پہلا دستہ فارغ التحصیل ہوا۔  اس كا پہلا لانگ كورس ٤ فروری ٠٥٩١ ئ كو ختم ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاكستان مسٹر لیاقت علی خان نے بٹالین كو رجمنٹل كلر دیا۔ ١٦٩١ ئ میں كمانڈر انچیف جنرل محمد موسیٰ نے بٹالین كو قومی پرچم عطا كیا۔

٥٦٩١ ئ اور ١٧٩١ ئ كی پاك بھارت جنگوں میں حصہ لینے والے افسر اسی اكیڈمی كے تربیت یافتہ تھے۔ اكیڈمی كے تین افسروں كو یہ اعزاز حاصل ہے كہ انہوں نے پاكستا ن كا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل كیا۔

اكیڈمی نے مختلف بین الاقوامی كھیلوں كے مقابلوں كے لئے نام ور كھلاڑی پیدا كیے ہیں۔