PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => Medical College in KPK => KMC => Topic started by: sb on November 24, 2018, 12:56:38 PM

Title: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور آف ڈینٹل سائنسزکوہاٹ کی رجسٹریشن
Post by: sb on November 24, 2018, 12:56:38 PM

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور آف ڈینٹل سائنسزکوہاٹ کی رجسٹریشن
پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ (کڈز) کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کامسئلہ حل ہوگیا ،پی ایم ڈی سی اور وفاقی وزارت صحت ، ریگولیشنز زاینڈ کوآرڈی نیشنزاسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز کڈز کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے جنوبی اضلاع کے واحد ڈینٹل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کڈز جو خیبر پختونخوا کے11 جنوبی اضلاع کا واحد پبلک سیکٹر ڈینٹل کالج ہے کا پچھلے پانچ سالوںسے پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کا دیرینہ ایشوچلا آرہا تھا جس کے باعث یہاں کے سینکڑوں فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء وطالبات کا مستقبل دائو پر لگا ہواتھا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 24ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی