PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: iram on October 19, 2011, 08:50:25 PM

Title: جامعات میں رینکنگ کے اعتبار سے ڈاؤ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے
Post by: iram on October 19, 2011, 08:50:25 PM
جامعات میں رینکنگ کے اعتبار سے ڈاؤ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں ریکنگ میں دوسرے جبکہ شعبہ تحقیق میں جنرل یونیورسٹیوں میں 13 ویں نمبر پر ہے جبکہ بین الاقوامی ریکنگ کے لیے یونیورسٹی نے درخواست دی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر مسعود حمید نے ڈاؤ یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔
 سیمینار کا مقصد یونیورسٹیز کے اساتذہ اور اعلیٰ تعلیم سے وابستہ افراد میں کوالٹی ایشورنس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ پروگرام میں منیجنگ ڈائریکٹر اور مشیر، کوالٹی ایشورنس اینڈ لرننگ، ہائی ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ، پروفیسر اعظم علی خواجہ مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسرز مختلف شعبوں کے سربراہان اور ڈائریکٹرز موجود تھے۔ پروفیسر اعظم خواجہ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری جامعات کو یہ فرض سونپا ہے کہ وہ یونیورسٹیوں میں کوالٹی ایشورنس میکینزم وضع کریں۔
شکریہ جنگ