Author Topic: اسپیکر سندھ اسمبلی کا ڈاﺅیونیورسٹی کے زیر انتظام شعبہ میڈیسن اینڈر ری ہیبلی ٹی  (Read 1733 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسپیکر سندھ اسمبلی  کا ڈاﺅیونیورسٹی کے زیر انتظام شعبہ میڈیسن اینڈر ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑونے کہا ہے کہ ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میڈیکل کی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کی بھلائی کے لیے جس بہتر طریقے سے مختلف فلاحی منصوبوں پر عمل کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے جس کے لیے ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈاﺅیونیورسٹی کے زیر انتظام شعبہ میڈیسن اینڈر ری ہیبلی ٹیشن کے دورہ کے دوران کیا۔انہوںنے ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر کو شعبہ فزیکل میڈیسن اینڈر ری ہیبلی ٹیشن کے سلسلے میں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس شعبہ کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ ان پر عمل کیا جا سکے۔ڈاﺅ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ فزیکل میڈیسن اینڈر ری ہیبلی ٹیشن پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جہاں حادثاتی طور پر ہاتھ پیر سے محروم ہونے والے افراد کے لیے ناصرف علاج اور مصنوعی اعضاءبنانے اور لگانے کی سہولت موجود ہے بلکہ شعبہ فزیکل میڈیسن اینڈر ری ہیبلی ٹیشن میں گریجویشن اور ماسٹر کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"