Author Topic: 2009ء میں مزید6لاکھ برطانویوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ،مجموعی تعداد3ملین کے قری  (Read 1768 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
2009ء میں مزید6لاکھ برطانویوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ،مجموعی تعداد3ملین کے قریب ہو جائے گی
   
لندن(جنگ نیوز)آئندہ سال مزید 6لاکھ برطانوی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں اس طرح سال 2009ء بے روزگاری کے حوالے سے 1991ئکے بعد سب سے بدترین سال بن جائے گا۔ یہ بات پرسنل ایکسپورٹ نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈویلپمنٹ ( سی آئی پی ڈی) نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر متوقع کساد بازاری سے برطانیہ شدید متاثر ہوسکتا ہے اور اس وجہ سے بے روزگاروں کی تعداد تین ملین کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ سی آئی پی ڈی کے چیف اکانومسٹ جان فلپورٹ اپنی سالانہ بیرو میٹر رپورٹ میں کہتے ہیں۔"سال 2009ء کے خاتمے تک بے روزگاروں اور سرگرمی کے ساتھ ملازمت کے متلاشی افراد کی تعداد بڑھ کر 2.8 ملین ہوچکی ہوگی، یہ تعداد 2008ء کے موسم خزاں کی تعداد سے ایک ملین زیادہ ہوگیا۔" جان فلپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ 2009ء کے ابتدائی مہینے بیروزگاری کے حوالے سے گزشتہ دو عشروں میں بدترین ہوں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ دستیاب سروے ثبوتوں اور آجروں کی پوزیشن کی بنیاد پر ہماری موجودہ پیش گوئی یہ ہے کہ 2009ء کے ابتدائی مہینوں میں ملازمین کی برطرفیوں میں تیزی سے اضافہ ہوجائے گا اور سال نو اور ایسٹر کے تہواروں کا درمیانی عرصہ برطرفیوں کے حوالے سے 1991ء کے بعد سب سے بدترین ہوگا۔ سی آئی پی ڈی کی طرف سے 2600 ملازمین سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق ان میں سے جن ملازمین کی ملازمت برقرار رہنے کی امید ہے انہیں خدشہ ہے کہ نئے سال میں ان کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوسکتی ہے یا پھر ان کی تنخواہوں کو منجمد کیا جاسکتا ہے۔ 




شکریہ جنگ