Author Topic: لندن شفیلڈ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے چیرٹی ڈنر کا اہتمام  (Read 1758 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


لندن شفیلڈ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے چیرٹی ڈنر کا اہتمام
فلسطینیوں کی مدد اور اظہار ہمدردی کرنا ہر انسان کا فرض ہے

   
شفیلڈ ( شفقت مرزا ؛ نمائندہ جنگ ) غزہ پر اسرائیلی حملہ کی مذمت اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مدد کرنا صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ ہر انسان کا فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شفیلڈ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرنے والی حفزہ قریشی ، شرین سدہی اور فیونا ایڈواڈز نے نمائندہ جنگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرکے اسے امن کا گہوارہ بنانے کے دعویداروں کے کانوں کو اسرئیلی ٹینکوں اور بموں کی وہ آوازیں کیوں سنائی نہیں دیتیں جو نہتے فلسطینیوں کے خون کو پانی کی طرح بہا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی آقاؤں کی خاموشی اور چشم پوشی صاف ظاہر کرتی ہے کہ وہ دہشت گردی کو مٹانے کے لئے بلکہ اسے فروغ دینے کی فکر میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے یونیورسٹی طلباء نے بلا تفریق رنگ ، مذہب اور قومیت ان کے ساتھ نہ صرف بڑھ چڑھ کر تعاون کیا بلکہ کھلے انداز میں اسرائیل حملوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے برطانیہ کے حکومت بالخصوص وزیر اعظم گورڈن براؤن سے اپیل کی کہ وہ امریکہ کی پیروی کرنے کی بجائے عوام کے دلوں کی آواز اور رائے کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کے لئے سیاسی اور اخلاقی دباؤ ڈالیں ۔


شکریہ جنگ