Author Topic: برمنگھم یونیورسٹی میں طالب علم مردہ پایا گیا  (Read 1501 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

     
برمنگھم یونیورسٹی میں طالب علم مردہ پایا گیا
   
لندن(نمائندہ جنگ)برمنگھم یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ میں ایک طالب علم مردہ پایا گیا ہے ۔ طالب علم کی لاش پیر 19 جنوری کوملی تھی اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی گئی ہے اور موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں کہ یہ لاش کس طرح ملی اور نہ ہی طالب علم کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔


شکریہ جنگ