Author Topic: برطانیہ میں تعلیم کے خواہشمندوں کو مشکلات کا سامنا ہے،سید عابدی  (Read 1669 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

برطانیہ میں تعلیم کے خواہشمندوں کو مشکلات کا سامنا ہے،سید عابدی
   
لاہور (انٹرویو : نسیم قریشی) برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو اسکالرشپس اور برٹش یونیورسٹیوں میں داخلے حاصل کرنے کے باوجود یوکے بارڈر ایجنسی کے نئے پروگرام ہب اینڈ سپوک "HUB AND SPOKE" کے باعث ویزے کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ نئے قوانین کے باعث طلبہ کے اسکالرشپس، داخلے اور تعلیمی سال ضائع ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فالکن ایجوکیشن اینڈ کنسلٹینسی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو سیدعابدی نے جنگ کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ سید عابدی نے کہاکہ سیکورٹی کے حوالے سے برطانیہ کی (یوکے بارڈر ایجنسی) کی جانب سے نئے پروگرام ہب اینڈ سپوک کے قوانین کی وجہ سے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلے حاصل کرنے، اسکالرشپس لینے کے بعد بھی ان کو ویزوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ یہاں سے ویزے کی درخواستیں ابوظبی میں جاتی ہیں جہاں پر وہ اپنے طریقہ کار کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کرتے ہیں جن کے لئے 5سے 15ورکنگ دن دیئے گئے تھے جبکہ مشاہدے کے مطابق ان درخواستوں کے کلیئر ہونے میں 50دن لگ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسکالرشپس اور برٹش یونیورسٹیوں میں داخلے حاصل کرنے کے باوجود ویزے کے حصول میں بلاوجہ تاخیر ہوتی ہے جس کی وجہ سے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کے قیمتی تعلیمی سال بھی ضائع ہورہے ہیں۔ جب سے سیکورٹی کے نام پر نئے قوانین لاگو کئے گئے ہیں طلبہ کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی طالبعلموں کو برطانیہ کے نئے قوانین کی وجہ سے جہاں پر سخت دشواری کا سامنا ہے وہاں پر ملک میں جگہ جگہ کھلے بیرون ملک کے تعلیمی اداروں میں داخلے دلانے والے اداروں کی جانب سے طالبعلموں کو گمراہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیرون ممالک کے تعلیمی اداروں میں داخلے کرانے اور فارن یونیورسٹیوں میں داخلے کروانے کے دفاتر بنانے کے لئے کسی قسم کی قانونی اجازت کی ضرورت نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر دوسرا شخص بیرون ممالک طالبعلموں کو داخل کروانے کیلئے کنسلٹنسی کے نام پر بھاری رقوم وصول کررہا ہے۔

شکریہ جنگ
...................................