سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مستقل سربراہ کا تقرر نہیں ہوسکا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مستقل سربراہ کا تقرر تاحال نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے یہ دونوں ادارے زوال کا شکار ہیں‘ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اسامی 20 گریڈ کی ہے جس پر 6 نومبر 2008ء سے 19 گریڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عبدالسلام خوجہ کام کررہے ہیں جو اصل میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ہیں اور حکومت اپنی پالیسی کے مطابق 2 ماہ گذرنے کے باوجود یہاں 20 گریڈ کا چیئرمین مقرر نہیں کرسکی ہے‘ اسی طرح سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں چیئرمین کی اسامی گذشتہ 6 ماہ سے خالی پڑی ہے اور اس کا اضافی چارج ڈائریکٹر کالجز رفیق صدیقی کو دیا گیا ہے جو انتہائی مصروف انسان ہیں ادھر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے پبلشرز کو 28 فروری تک درسی کتابوں کی اشاعت کی ڈیڈلائن دی ہے ۔
......................
شکریہ روزنامہ جنگ