Author Topic: سندھ کے بعض نجی اسکولوں کا تعلیمی سال اپریل سے شروع کرنے پر اصرار  (Read 1408 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


سندھ کے بعض نجی اسکولوں کا تعلیمی سال اپریل سے شروع کرنے پر اصرار
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے بعض نجی اسکولوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعلیمی سال یکم اپریل سے تبدیل کرنے کے فیصلے سے یکسر انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ، والدین اور اساتذہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور انہوں نے نجی اسکولوں کے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور تعلیم دشمن قرار دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی وی ایس پارسی اور ماما پارسی اسکول نے اس سلسلے میں اپنے طلبہ کو کہا ہے کہ میٹرک کے طلبہ کے لئے تعلیمی سال یکم اپریل سے اور او لیول کے طلبہ کے لئے تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ اسی طرح چند اور نجی اسکولوں نے بھی اپنے طلبہ کو واضح ہدایت کر دی ہے کہ تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم اگست ہی سے شروع کیا جائے گا۔ سیکرٹری تعلیم سندھ رضوان میمن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ماما پارسی اور بی وی ایس پارسی اسکولوں کی جانب سے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے، ٹیوشن فیسوں اور داخلہ فیس کی وصولی کے مسئلے پر ایک اہم اجلاس بلایا جا رہا ہے
.......................
 


شکریہ جنگ