نہم کے ریاضی کاپرچہ آئوٹ ہونے میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین بورڈ
لاہور :اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نےکہا ہے کہ جماعت نہم کے ریاضی کے پرچہ آئوٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سیکنڈ شفٹ کا ریاضی کا پرچہ آئوٹ ہونے کی باتیں بے بنیاد اور افواہیںہیں۔گذشتہ روز تعلیمی بورڈ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاضی کا پیپر آوٹ ہونے کی کہیں سےکوئی اطلاع موصول ہوئی اور نہ ہی کسی نے بورڈ کو شکایت کی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26 مارچ 2019ء کو شائع ہوئیv