Author Topic: مظفر آباد لیکچرارز کے انٹرویو نہ ہو سکے امیدوار تین ماہ سے پریشان  (Read 2316 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

مظفر آباد لیکچرارز کے انٹرویو نہ ہو سکے امیدوار تین ماہ سے پریشان

مظفرآباد(وقائع نگار)آزاد کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے شعبہ انجینئر نگ اور ٹیکنالوجی کے لیے لیکچرارز کی بھرتی کے ٹیسٹ انٹر ویو تین ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہو سکے ۔جس کی وجہ سے درخواستیں دینے والے امیدواروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر یونیورسٹی نے تین ماہ قبل میر پور میں شعبہ انجینئر نگ اور ٹیکنالوجی کے لیے لیکچرز کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود یونیورسٹی نے امیدواروں کو ٹیسٹ انٹر ویو کے لیے طلب نہیں کیا جس سے عوامی حلقوں مین شوک وشباہت پیدا ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے یونیورسٹی کے چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیکچرز کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ انٹر ویو کی تاریخ کا جلد تعین کرنے کے لیے ماتحت حکام کو ہدایت جاری کرے ۔
شکریہ اوصاف