Author Topic: آزاد کشمیر کے اندر اب بھی بے شمار سکول ایسے ہیں جن کی عمارت نہیں ہے  (Read 2148 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

آزاد کشمیر کے اندر اب بھی بے شمار سکول ایسے ہیں جن کی عمارت نہیں ہے

شفیلڈ(رپورٹ ، راجہ راشد خان)مشیر بلدیات و دیہی ترقی چوہدری محمد یاسین نے وطن روانگی سے قبل نمائندہ اوصاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر چھت کے سکول اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہوگی۔ آزاد کشمیر کے اندر اب بھی بے شمار سکول ایسے ہیں جن کی عمارت نہیں ہے۔ اساتذہ اور سکول کے بچے بڑے نا مساعد حالات میں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے اندر اب بھی بے شمار ایسے علاقے ہیں جہاں ہماری مائیں بہنیں اپنے سر پرپانی اٹھا کر لاتی ہیں۔ ان دو کاموں کو میں مشیر بلدیات کی وزارت کے دوران اولین ترجیح دوں گا۔ آزاد کشمیر سے پسماندگی کو دور کرنا وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ وزیر بننا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا بیرونی دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ آصف علی زرداری نے بڑے مشکل وقت میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور پارٹی کو مضبوط و منظم کیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید پارٹی کو مضبوط کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
شکریہ اوصاف