Author Topic: انتظامیہ  (Read 4418 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
انتظامیہ
« on: November 15, 2007, 07:50:22 PM »
ہر صوبہ ڈویژنوں،ضلعوں اور سب ڈویژنوں میں منقسم ہے۔انتظامیہ كا محكمہ صوبے كے ہوم ڈیپارٹمنٹ كے تحت ہے ۔ڈویژن كی سطح پر كمشنر انتظامیہ كا سربراہ ہوتا ہے ۔ضلع كی سطح پر ڈپٹی كمشنر اور تحصیل یا سب ڈیوژن كی سطح پر اسسٹنٹ كمشنر انتظامیہ كا سربراہ ہوتا ہے ۔انتظامیہ میں ڈویژن ، ضلع اور تحصیل كی سطح پر بہت سا كلریكل سٹاف ہوتا ہے جو انتظامی اموركی انجاممیں معاونت كرتا ہے ۔میٹرك پاس نوجوانوں كو انتظامیہ میں بطور جونئیر كلرك بھرتی كیا جاتا ہے ۔یہ بھرتی ہر ضلعے كے ڈی سی اور آفس میں ہوتی ہے ۔ڈی سی آفس كی ملازمت میں یہ سہولت ہوتی ہے كہ آدمی اپنے ضلعی یا تحصیل ہیڈكوارٹر میں كام كرتا ہے چونكہ اس محكمے میں بڑے پیمانے پر عوام كا كام پڑتے ہیں ۔اس لئے ڈی سی آفس كے ملازمین بہت بارسوخ اور معزز تصور كیے جاتے ہیں ۔