جامعہ زکریا ،شعبہ ایگرانو می کے طالبعلم صغیر احمد نے پی ایچ ڈی کر لی
ملتان: شعبہ ایگرانومی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے طالبعلم صغیر احمد نے پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر کی رہنمائی میں پی ایچ ڈی کرلی ہے ،
پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق ، بیرونی ممتحن زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ایگرانومی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ، شعبہ ایگرانومی ، فیکلٹی آف ایگری کلچر کے تمام اساتذہ اور ڈائریکٹر سب کیمپس لودھراں پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر محمد شکیل ، شعبہ سوائل سائنسز کے ڈاکٹر جام نیاز احمد ، ڈاکٹر عارف علی ، ڈاکٹر ذکاء اللہ اور طلباء نے شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 20اپریل 2020ء کو شائع ہوئی