Author Topic: میر پور بورڈ انٹر کے نتائج میں پوزیشن ہولڈ رز کا اعلان کر دیا  (Read 3680 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

میر پور بورڈ انٹر کے نتائج میں پوزیشن ہولڈ رز کا اعلان کر دیا

میرپور(بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے سالانہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم و کمپوزٹ 2009 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا جبکہ امتحان کے نتائج کا باقاعدہ اعلان 06 اگست صبح ساڑے 9 بجے کیا جائے گا اس امتحان میں کل 27484 امیدواران شامل امتحان ہوئے جن میں سے 12473 امیدوار ان کامیاب قرار پائے اسطرح بورڈ کا مجموعی نتیجہ 45.38 فیصد رہا ریگولر امیدواران کا نتیجہ 57.45 فیصد پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 32.30 فیصد رہا ۔بورڈ کے نتائج کے مطابق پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز میرپور کی طالبہ ندا حسن رولنمبر 540384 نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآبادکی طالبہ شہاب الہدا رولنمبر 540093 نے دوسری اور شاہین ماڈل کالج مظفرآباد ایمن فاروق رولنمبر 540168 نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری میڈیکل گروپ طلبا ء میں اسلام آباد کالج مظفر آباد کے طالب علم حبیب مسعودی رولنمبر 130122 نے 984نمبر حاصل کرکے پہلی، گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے طالب علم حمزہ ملک، پاسبان سائنس کالج کھوئی رٹہ کے طالب علم محمد شیراز نے 983نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ کشمیر ماڈل کالج میرپور کے طالب علم سید اسد علی 982نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ طالبات نے دالارقم ماڈل کالج راولاکوٹ کی طالبہ ثوبیہ اشرف نے 955نمبر حاصل کرکے پہلی، اسی ادارہ کی طالبہ روش مسعود نے 945نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج مظفرآباد کی طالبہ میمونہ اصغر نے 941نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ طلبہ میں گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے طالب علم اسامہ طارق نے 997نمبر حاصل کرکے پہلی، کیڈٹ کالج پلندری کے طالب علم افراہیم میر نے 965نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ریڈ فاؤنڈیشن ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے طالب علم سید ارسلان نے 962نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس جنرل گروپ طالبات نے اسلامیہ ماڈل سائنس کالج کھڑک کی طالبہ عندلیب طارق نے 879نمبر حاصل کرکے پہلی، الراضی سائنس کالج تراڑکھل کی طالبہ سہرش منظور نے 856نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ریڈ فاؤنڈیشن سائنس کالج مظفرآباد کی طالبہ قرالعین نے 853نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس جنرل گروپ طلباء نے اسلامیہ ماڈل کالج ہجیرہ ضلع پونچھ کے طالب علم فراہاد شیراز نے 882نمبر حاصل کر کے پہلی، اسلامیہ ماڈل سائنس کالج کھڑک کے طالب علم عادل مشتاق نے 876نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے طالب علم محسن سرفراز نے 836نمبر حاصل کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ طلباء و طالبات میں کشمیر انسٹیٹیوٹ فار ایڈوانس سٹڈیز میرپور کی طالبہ عروج ارشد نے 898نمبر حاصل کرکے پہلی جبکہ اسی ادارہ کے طالب علم کامران اخلاق نے 885نمبر حاصل کے دوسری اور سیونٹ کالج آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ فرحین رباب خان نے 870نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علم و ادب گروپ طالبات نے گورنمنٹ گرلز کالج ڈڈیال کی طالبہ سمیہ ریاض اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ڈڈیال کی طالبہ ثوبیہ طالب نے 896نمبرات حاصل کرکے پہلی، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول گوجرہ مطفرآباد کی طالبہ سمیرہ اسلم نے 880نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ انٹر کالج چھترو ڈڈیال کی طالبہ سنیا محبوب نے 878نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علم ادب گروپ طلباء میں پرائیویٹ طالب علم بلال یعقوب جامعہ الحسن رٹہ ڈڈیال نے 911نمبرات حاصل کرکے پہلی، جامع الھدی اللناس ہاؤسنگ سکیم کوٹلی کے طالب علم نصیر اشفاق نے 908نمبر حاصل کرکے دوسری اور اسی ادارے کے راشد بشیر نے 906نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سرکاری کالجوں کے پروفیسرز اپنی ڈیوٹی اوقات کے دوران پرائیویٹ اداروں میں بھی پڑھائینگے تو ان کی سروس نہیں رہے گی ۔ سرکاری اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن کی کمی ہے سٹاف کی کمی جلددور کرینگے ۔ ذہین طلباء کیلئے حکومت نے بجٹ میں دو کروڑ روپے سکالر شپس کیلئے مختص کئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں پائلٹ پراجیکٹ کوفالو کرینگے جو ایک مثال ثابت ہوگا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل چار پر فارمے سرکولیٹ کئے جائینگے ۔ اساتذہ حاضری سسٹم ، نصاب کی تکمیل بہتر کارکردگی پر پروموٹ اور بہتر جگہ ٹرانسفر کئے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم کالجز اکرم سہیل نے آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی پوزیشنیں اناونس کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سکول کالجز محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ سیکرٹری تعلیم نے کامیابی حاصل کرنے اور اعلیٰ پوزشین حاصل کرنے والے طلباء اور والدین کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی سے جو دور کی مائیگی تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی تعلیم کا حصہ بنائی جائینگی اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ صغیر کیانی نے کہا کہ میڑک کے گزٹ میں غلطیوں پر طلباء والدین کو دقت پیش آنے پر معذرت خواہ ہیں اصلاح کی گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل میں جو طلباء شامل ہیں جن کے رولنمبر نام یا کوئی اور غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے نتائج روک لئے گئے یہ مسئلہ جلد حل کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی فیس وغیرہ جیسا کوئی مزید اقدام نہیں کرینگے جس سے طلباء و الدین پر مزید دباؤ پڑے
شکریہ اوصاف