PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: sb on November 12, 2018, 01:35:59 PM

Title: کوئٹہ کالج میں انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،پشتون ایس ایف
Post by: sb on November 12, 2018, 01:35:59 PM

  کوئٹہ کالج میں انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے فیڈریشن کو کالج سربراہ انتقامی نشانہ بنا رہے ہیں کارکنوں کو کمروں سے نکال کر فیڈریشن کے کمرے دوسری تنظیم کے حوالے کئے جارہے ہیں
 اور بے گناہ کارکنوں پر بغیر کسی گناہ کسی عمل کے جھوٹی ایف آئی آر درج کراکے انکے خلاف سنگین الزامات لگانا غیر فطری اور ظالمانہ سلوک ہے جس پر فیڈریشن کبھی خاموش نہیں رہے گی ۔فیڈریشن نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں کرپشن اور میرٹ کے خلاف مافیا کی نہ صرف نشاندہی کی
بلکہ انکے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ۔زرعی کالج کے سربراہ فیڈریشن کے حوالے سے اپنا رویہ درست کریں اور تنظیم کی خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنی حق اور کارکنوں کا دفاع بخوبی جانتے ہیں
ادارے میں تنظیم کے کمرے کسی اور تنظیم کے حوالے کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااگر ہمارے کارکنوں کو الاٹ کردہ کمرے نہیں دیئے گئے تو ہم اپنے حقوق کے لیے ہر حد تک جاہیں گے جسکی زمہ داری زرعی کالج کے سربراہ پر عائد ہوگی۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 12ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی