PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: sb on December 31, 2018, 12:15:13 PM

Title: طلبا کو میرٹ کے مطابق ہاسٹل میں رہائش دی جائے،بی ایس او پجار
Post by: sb on December 31, 2018, 12:15:13 PM

طلبا کو میرٹ کے مطابق ہاسٹل میں رہائش دی جائے،بی ایس او پجار
کوئٹہ: بی ایس اوپجار کے مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیراور صوبائی نائب صدر ارشاد لانگو نے کہاہے کہ بلوچستان بھر کے تمام اداروں میں میرٹ کے مطابق ہاسٹل رومز الاٹ کیے جائیں قابل طلباء سیاسی سفارش نہ ہونے کے باعث اس سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں
 جس کے باعث ایک طرف ان کا قیمتی وقت لوکل بسوں میں ضائع ہوتاہے تودوسری طرف وہ نجی ہاسٹل میں مہنگے داموں رہنے پرمجبور ہوجاتے ہیں جو غریب والدین پر اضافی بوجھ ہے
 رہنمائوںنے کہاکہ بولان میڈیکل کالج جہاں طلباء کو زیادہ پڑھائی کی ضرورت ہوتی ہے وہاں طلباء کو صرف سیاسی مخالفت کے باعث ہاسٹل میں رہائش نہ دینا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کے مطابق طلباء اورطالبات کو ہاسٹل میں رہائش یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 31 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی