Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1

اجمل شاہ نے ایم فل ڈگری مکمل کرلی
پشاور : زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ یونیورسٹی کے سکالر اجمل شاہ گروکی نے ڈاکٹر فرمان اللہ کے زیر نگرانی یم فل ڈگری مکمل کرلی ۔ ان کا مقالے کا موضوع ضلع ٹانک میں پائی جانے والی بیماری موروثی البینزم کے مریضوں کا جینیاتی تجزیہ تھا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر 2019ء کو شائع
2

جی سی یو نیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کی تاریخ میں توسیع
فیصل آباد:جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کی تاریخ میں 23 ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ یونیورسٹی نے 50 سے زائد شعبہ جات میں بی ایس آنرز پروگرام شروع کرا رکھا ہے ۔ امیدوار مارننگ اور ایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ چار سالہ بی ایس آنرز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدوار 23 ستمبر تک آن لائن اپلائی کرسکیں گے ۔ اس سے قبل 16 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد اڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر2019ء کو شائع
3
Education News in Punjab / سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل
« Last post by sb on September 22, 2019, 12:29:30 PM »

سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل
فیصل آباد:ضلع فیصل آباد میں محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ۔ سوموار سے تمام سرکاری سکول نئے اوقات کار کے مطابق کھیلیں گے اور چھٹی بھی نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوگی۔ شیڈول کے مطابق بوائز سرکاری سکول ساڑھے سات کے بجائے آٹھ بجے لگیں گے ۔ بوائز سکولوں کو چھٹی ایک بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔ لڑکیوں کے سکول سوا سات کے بجائے سات بجکر 45 منٹ پر لگیں گے ۔ گرلز سکولوں کو چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔ جمعے کے روز طلبا کو 11 بجکر 35 منٹ جبکہ طالبات کو 11 بجکر 20 منٹ پر چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ والے سکولز ساڑھے سات بجے کھلیں گئے اور ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہو گی اور دوسری شفٹ کیلئے دوپہر 1 بجے سکول کھلیں گے اور شام پانچ بجے تک کلاسز ہونگی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد اڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر 2019ء کو شائع
4

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور ریجن میں نئے داخلوں میں کمی واقع ہوگئی
لاہور:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور ریجن میں نئے داخلوں میں کمی واقع ہوگئی ، نئے تعلیمی سال میں داخلوں میں پچاس فیصد سے زیاد ہ کمی رپورٹ ہوئی ہے ۔ ریجن میں نئے تعلیمی سال پر ہونے والے داخلوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی کی کلاسوں میں جہاں گذشتہ سال 35 ہزار سے زائد داخلے ہوئے تھے وہیں اس سال نئے داخلوں کے لیے صرف پندرہ ہزار کے قریب ہی داخلہ فارم فروخت ہوئے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر2019ء کو شائع
5

اوساکا یونیورسٹی جاپان کے استاد کاپنجاب یونیورسٹی کا دورہ
الاہور :اوساکا یونیورسٹی جاپان شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے پنجاب یونیورسٹی اردو ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر کو ادارے میں تراجم کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر 2019ء کو شائع
6

ایمرسن کالج میں12مضامین میں بی ایس چار سالہ ایوننگ کلاسز کے اجراء کی منظوری
ملتان : محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں12مضامین میںبی ایس چار سالہ ایوننگ (شام) کلاسز کے اجراء کی منظوری دے دی ،مذکورہ مضامین میں باٹنی، کیمسٹری، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریاضی، انٹرنیشنل ریلیشن، فزکس، پولیٹیکل سائنس، شماریات اور زوالوجی شامل ہیں۔ تعلیمی حلقوں نےفیصلے کوجنوبی پنجاب کے لیے تحفہ قرار قراردیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر2019ء کو شائع
7

ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ملتان : ضلعی ملتان کے تعلیمی افسران (مردانہ و زنانہ) کا اجلاس زیرصدارت سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان منعقد ہوا۔ جس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈا انٹرولمنٹ پر بات کرتے ہوئے شمشیر احمد خاں نے تمام تعلیمی افسرانکو کچی اور پہلی جماعت میں انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات کی۔سی ای او نے کہا کہ وہ5 اکتوبر سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر کچی اور اوّل جماعت میں ضلع میں سب سے زیادہ طلباء و طالبات کو داخل کرنے والے بارہ سکول سربراہان کو بطور اعزازیہ نصف تنخواہ دیں گے۔ اجلاس میں محمد ریاض خاں، راؤ جاوید رفیق، مسز نصرت فردوس، رانا ولایت علی، طارق حبیب فاروقی، میاں خالد عاصم، شاہد اقبال کمبوہ، خالد حسین بھٹہ، سلطانہ اسلم رانا، اقراء اسلم، نزہت پروین و دیگر نے شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر2019ء کو شائع
8

خصوصی بچوں کے اساتذہ کی عالمی معیارکی تربیت کا فیصلہ کیا ہے،اٹالین سفیر
لاہور :اٹلی نے پاکستان میں خصوصی بچوں کے علاج معالجہ اور بحالی سمیت انکے اساتذہ کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان خصوصی بچوں کو بھی معاشرے کا حصہ بنایا جاسکے اس بات اظہار اٹلی کے پاکستان میں تعینات سفیر مسٹر سٹیفنوپونٹیکورو نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکی اہلیہ لیڈیا بھی انکے ہمراہ تھیں۔ اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے معذور بچے جو کہ اوٹزم کی بیماری کا شکار ہیں ان کے لئے 90لاکھ روپے کی فنڈ ریزنگ کی ہے جبکہ یہ پروگرام پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور کے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں شروع کیا جائے گا اس سلسلے میں ہم نے اسلام آباد اور لاہور کے تعلیمی اداروں کا سروے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اساتذہ اور دیگر عملے کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کروائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اساتذہ کو اٹلی تربیت کے بھجوایا جائے گا اور ٹرینر آف ٹرینیز تھا کئے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر ،2019ء کو شائع
9

انٹرمیڈیٹ کامرس کے نتائج کااعلان کراچی بورڈ
اکراچی :علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کل(پیر کو)دوپہر ساڑھے بارہ بجے بورڈ کے سیکرٹریٹ کانفرنس ہال میں کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا  کراچی اڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر 2019ء کو شائع
10

شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر کراچی یونیورسٹی کو نوٹس
حیدرآباد : پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی بی اے کی جعلی ڈگری کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر کراچی یونیورسٹی کے وکیل کو 12اکتوبر کے نوٹس جاری کردیا گیا۔

این اے 216سانگھڑ سے جی ڈی اے کے امیدوار کشن چندپاروانی نے شازیہ مری درخواست دائر کی تھی کہ شازیہ مری کی ڈگری جعلی ہے،سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ کے جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نےکراچی یونیورسٹی سے جواب طلب کیا تھا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود نہ تو جواب داخل کیاگیا اور نہ ہی ہفتہ کو کراچی یونیورسٹی کاکوئی وکیل پیش ہوا تھا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر ، 2019ء کو شائع
Pages: [1] 2 ... 10