Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے تحت ماڈل پری انٹری ٹیسٹ آج منعقد

Offline فائزہ

  • **
  • 1749
  • +0/-0
  • Gender: Female

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کراچی کے تحت ماڈل پری انٹری ٹیسٹ آج منعقد
   
کراچی (پ ر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سیکٹر اے جامعہ این ای ڈی یونٹ کے زیراہتمام این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی میں داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کیلئے ماڈل پری انٹر ی ٹیسٹ صادقین لان گلشن اقبال نزد نیپا چورنگی میں اتوار27 ستمبرکوہوگا۔ پری انٹری ٹیسٹ کا افتتاح منتخب حق پرست عوامی نمائندے کرینگے۔ جو صبح 10 بجے سے دوپہر12بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہے گا اورجس میں طلبا وطالبات کو یونیورسٹی رول کے مطابق امتحان کی تیاری اور طریقہ کارسے تفصیلی آگاہی بھی فراہم کی جائیگی۔ اے پی ایم ایس اوکے تحت ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے رجسٹریشن فارم طلبا و طالبات میں پہلے ہی تقسیم کیے جاچکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے اور رول نمبرکے مطابق نشست پر بیٹھایا جائیگا۔ جہاں وہ امتحانی پرچہ حل کرینگے۔ واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے اتوار4 اکتوبرکو پری انٹری ٹیسٹ منعقدکرنے کا اعلان کیا ہے۔
شکریہ جنگ