Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ کراچی ڈگری کے سالانہ امتحانات بی کام ریگولر کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا

Offline معلم

  • **
  • 2147
  • +0/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی ڈگری کے سالانہ امتحانات بی کام ریگولر کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ڈگری امتحانات کا آغاز2 دسمبر سے ہوگا۔ اس بات کی منظوری پیر کو وائس چانسلر کے ایڈوائزر پروفیسر ناصر خان کی زیر صدارت ہونے والے کالج پرنسپلز کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بی کام ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 2، بی ایس سی کے 16جبکہ بی اے ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات کاآغاز21 دسمبر سے ہوگا۔ طلبہ کے امتحانات جامعہ کراچی میں ہوں گے جبکہ طالبات کیلئے کالجز میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں کالج پرنسپلز نے ڈگری کے ضمنی امتحانات کرانے پر ناصر خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی، سیکریٹری الحاق کمیٹی پروفیسر سلیم میمن اور الحاق شدہ ڈگری کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔
شکریہ جنگ