Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

فروغ تعلیم کیلئے متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدر آباد کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں

Offline معلم

  • **
  • 2147
  • +0/-0
  • Gender: Female

فروغ تعلیم کیلئے متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدر آباد کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں 
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حق پرست رکن سندھ اسمبلی اکرم عادل نے تمام میڈیکل کالجز اور یونیوسٹیوں میں دس فیصد اضافی نشستوں کے فیصلے کو عوام کے لئے بہترین تحفہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے صوبہ میں بھائی چارہ اورہم آہنگی کو مزید فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے آغاز ہی سے فروغ تعلیم اورمعیار تعلیم کے حوالے سے جو عملی خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔انہوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام ذمہ داران اورکارکنان کوبھی مبارکباد پیش کی۔
شکریہ جنگ