Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور آف ڈینٹل سائنسزکوہاٹ کی رجسٹریشن

Offline sb

  • **
  • 23204
  • +5/-0
  • Gender: Female

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور آف ڈینٹل سائنسزکوہاٹ کی رجسٹریشن
پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ (کڈز) کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کامسئلہ حل ہوگیا ،پی ایم ڈی سی اور وفاقی وزارت صحت ، ریگولیشنز زاینڈ کوآرڈی نیشنزاسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز کڈز کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے جنوبی اضلاع کے واحد ڈینٹل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔واضح رہے کہ کڈز جو خیبر پختونخوا کے11 جنوبی اضلاع کا واحد پبلک سیکٹر ڈینٹل کالج ہے کا پچھلے پانچ سالوںسے پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کا دیرینہ ایشوچلا آرہا تھا جس کے باعث یہاں کے سینکڑوں فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء وطالبات کا مستقبل دائو پر لگا ہواتھا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 21ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"