Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

اساتذہ تنظیم کے بیان میں غلط بیانی کی گئی ، ترجمان جامعہ بلوچستان

Offline sb

  • **
  • 23670
  • +5/-0
  • Gender: Female

اساتذہ تنظیم کے بیان میں غلط بیانی کی گئی ، ترجمان جامعہ بلوچستان
کوئٹہ : جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کالج اساتذہ کی تنظیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ کنٹرولر امتحانات نے کالج اساتذہ کی تنظیم سے معافی مانگی ہے ہم اس بیان کی تردید کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ کنٹرولر امتحانات نے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی ،
 بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان نے نقل کے ناسور اقرباء پروری اور سفارش کے خاتمے کے لئے جو ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ان پر آج بھی قائم ہے، جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور انتظامی افسران اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ،
 ادارے کے اس اقدام کو سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں سول سوسائٹی اور ماہر ین تعلیم نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ ہر قسم کے تعاون کا یقین بھی دلایا ہے ترجمان نے سیکرٹری تعلیم کے اقدامات کو بھی سراہا ہے جنہوں نے ہمیشہ جامعہ بلوچستان کے اقدامات کی بھرپور انداز میں حمایت کی ہے اور اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلایا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ   ایڈیشن میں مورخہ15 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"