Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

بہادر خان یونیورسٹی میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی،پشتون ایس ایف

Offline sb

  • **
  • 23670
  • +5/-0
  • Gender: Female

بہادر خان یونیورسٹی میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ایس بی کے یونیورسٹی میں جاری میرٹ کی پامالی اور فیسوں کی مد میں جاری کرپشن کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی ادارے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ طلبا اور طالبات کا مستقبلاپنے ذاتی مفادات کی خاطر تباہ کرے ۔
بلوچستان کے اکثر تعلیمی ادارے بلخصوص بہادر خان یونیورسٹی جو ایک معاشی منڈی بنی ہوئی ہے ۔ فیس کی خاطر جان بوجھ کرطلبا کو فیل کرنا اور داخلوں میں پسند و نا پسند کی بنیاد پر جاری کرپشن روکی جا ئے۔تعلیمی اداروں کے ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ طلبا اور طالبات کو مشکل میں ڈالیں
بلکہ ایک اچھے تعلیمی ادارے کی مقصد طلبا اور طالبات کو علم اور تعلیمی مواقع فراہم کرتے ہیں مگر بدبختی اور بدنصیبی کی وجہ سے طلبا ہر تعلیم کے دروازے بند کر رہے ہیں ۔ انہوں نےوائس چانسلر کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 27 فروری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"