Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سندھ ٹیکنیکل بورڈ: مختلف شارٹ کورسز امتحانات کے نتائج

Offline iram

  • *****
  • 3841
  • +16/-3
  • Gender: Female

 
سندھ ٹیکنیکل بورڈ: مختلف شارٹ کورسز امتحانات کے نتائج
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے سیکنڈ ٹرم شارٹ کورس بیوٹیشن (ایلیمنٹری) کے امتحانات برائے 2008ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق 121 امیدواروں نے امتحان دیا، 101 کامیاب ہوئیں۔ عظمیٰ فواد نے پہلی، شازیہ قادری نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن فرخندہ رخ اور حرا ندیم نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔علاوہ ازیں سندھ ٹیکنیکل بورڈ ایجوکیشن نے تھرڈ ٹرم شارٹ کورسز کمرشل کے امتحانات 2008ء کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا۔ 149 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 146 امیدوار کامیاب قرار پائے۔جبکہ ون ایئر ڈپلومہ ووکیشنل ٹیچنگ خواتین کے امتحانات 2008ء کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ پہلے سمسٹر میں 11 طالبات نے حصہ لیا اور تمام کامیاب قرار دی گئیں۔ دوسرے سمسٹر میں صرف تین طالبات نے حصہ لیا اور تینوں طالبات کامیاب قرار دی گئیں۔ تفصیلی نتائج ٹیکنیکل بورڈ کی نئی ویب سائٹ www.sbte.edu.pk پر ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔


شکریہ جنگ