Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سندھ ٹیکنیکل بورڈ: فائن آرٹ کے سالانہ امتحانات 2008ء کے نتائج

Offline AKBAR

  • *****
  • 3918
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سندھ ٹیکنیکل بورڈ: فائن آرٹ کے سالانہ امتحانات 2008ء کے نتائج
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن کے ناظم امتحانات پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری نے سرٹیفکیٹ فائن آرٹ کے سالانہ امتحانات برائے2008ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق 289 امیدواروں نے امتحان دیا اور 148 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ فائن آرٹ میں کراچی سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹ کی سمیرہ بانو نے پہلی‘ کراچی اسکول آف آرٹ کی سمیرہ امین نے دوسری اور شائستہ جاوید، کراچی سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کرافٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمرشل آرٹ (ٹیکسٹائل ڈیزائن) میں سندھ کالج آف ٹیکسٹائل اینڈ منیجمنٹ کے ایم شاہ رخ نے پہلی‘ پی این ایس کی سمیرہ فاروق نے دوسری اور کراچی اسکول آف آرٹ کے کامران احمد نے تیسری جب کہ کمرشل آرٹ(گرافکس ڈیزائن) میں کراچی اسکول آف آرٹ کی ثناء بتول نے پہلی‘ کراچی اسکول آف آرٹ کے خضر ابراہیم اور سمیع الله نے دوسری اور کراچی اسکول آف آرٹ کی صدیقہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شکریہ جنگ