Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

وفاقی وزارت تعلیم نے داؤد انجینئرنگ کالج کے قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر نسیم کا لاہو

Offline sb

  • **
  • 23753
  • +5/-0
  • Gender: Female
وفاقی وزارت تعلیم نے داؤد انجینئرنگ کالج کے قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر نسیم کا لاہور تبادلہ کردیا گیا
   
کراچی (محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر) داؤد انجینئرنگ کالج کے شعبہ میٹالرجی کے چیئرمین اور قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر نسیم احمد کا تبادلہ لاہور کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے انہیں ڈیپوٹیشن پر نیشنل ایجوکیشنل ایکوپمنٹ سینٹر لاہور کا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم احمد نے اپنے دونوں عہدوں کا چارج جمعرات کو چھوڑ دیا۔ داؤد انجینئرنگ کالج کے رجسٹرار غلام شبیر بگھیو کے مطابق 20 مارچ سے مڈٹرم کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ 17 اور 18 مارچ کو ملتوی ہونے والے پرچوں کے بارے میں فیصلہ بھی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے ڈاکٹر نسیم احمد سے چند روز قبل پرنسپل کے عہدے کا اضافی چارج لیکر ڈاکٹر نثار اے پٹھان کو قائم مقام پرنسپل مقرر کردیا تھا لیکن ڈاکٹر نثار بیرون ملک ہونے کے باعث اب 25 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اس طرح عملی طور پر کالج میں اس وقت کوئی پرنسپل نہیں ۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"