Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
11th Class Result BIEK Karachi-Board 2019>>

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کے تحت مفت انگلش لینگویج کورس

Offline sb

  • **
  • 25429
  • +5/-0
  • Gender: Female

اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی  کے تحت مفت انگلش لینگویج کورس
   
کراچی (پ ر) اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر قاری ہلال احمد ربانی نے کہا ہے کہ ایس ڈبلیو او کے زیر اہتمام فری انگلش لینگویج کوچنگ کلاسز میں داخلے کے سلسلے میں انچارج ایس ڈبلیو او آفس واقع خالقدینا ہال لائبریری ایم اے جناح روڈ سے صبح 10 تا شام 4 بجے تک داخلہ فارم حاصل اور جلد جمع کرادیئے جائیں۔ دریں اثناء چیئرمین ڈسٹری بیوشن کمیٹی ملک طارق حسین نے کہا ہے کہ ایس ڈبلیو او کے 19 تعلیمی پروجیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ 57 سالوں سے چل رہے ہیں۔ یہ ملک کی واحد تنظیم ہے جس سے اب تک 19 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے رہنمائی حاصل کی ہے۔ غریب و مستحق طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے ہر سال ایس ڈبلیو او ہفتہ کتب ، کاپیوں کی تقسیم، فری کوچنگ کلاسز، فری لینگویج کلاسز، فری کمپیوٹر کلاسز، فری پرائمری وسیکنڈری کوچنگ کلاسز، مالی وظیفہ، تقریری مقابلے، ملّی نغموں کے مقابلوں کے علاوہ دیگر پروگرام بھی منعقد کراتی ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"