Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ججوں کی بحالی پرزرداری،نواز میں فیصلہ کن مذاکرات کادوسرا دور

Offline iram

  • *****
  • 3841
  • +16/-3
  • Gender: Female

ججوں کی بحالی پرزرداری،نواز میں فیصلہ کن مذاکرات کادوسرا دور   
Updated at 20:35 PST   
دبئی...ججوں کی بحالی پرنوازشریف اورآصف رزداری کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات کادوسرا دور دبئی میں جاری ہے دونوں جماعتوں میں اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیاتاہم ڈیڈ لائن پر واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ملاقات کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ججوں کو ایگزیکٹوآرڈرسے جبکہ پیپلزپارٹی آئینی پیکیج سے بحال کرنا چاہتی ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ واضح ر وڈ میپ کی صورت میں ڈیڈلائن میں توسیع پر غور کیا جاسکتا ہے اور ہم ججوں کی بحالی پر سنجیدہ ہیں۔
شکریہ جنگ