Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
9th Class MCQS App 4 Android>>
11th Class Result 2019 Faisalabad:فیصل آباد
|11th Class Result 2019 Bahawalpur:بہاولپور
|11th Class Result 2019 Multan:ملتان
|11th Class Result 2019 DG Khan:ڈی جی خان
|11th Class Result 2019 Sahiwal:ساہیوال
|11th Class Result 2019 Sargodha:سرگودھا
|11th Class Result 2019 Gujranwala:گوجرانوالہ
|11th Class Result 2019 Rawalpindi:راولپنڈی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کااردو،فارسی کے ماہرین کو بھرتی کرنیکامنصوبہ

Offline sb

  • **
  • 24721
  • +5/-0
  • Gender: Female

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کااردو،فارسی کے ماہرین کو بھرتی کرنیکامنصوبہ
   
واشنگٹن(ٹی وی رپورٹ) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے غیر ملکی زبانیں سمجھنے والے ماہرین کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عربی، فارسی اور اردو زبانوں کی استعداد رکھنے والے افسران بھرتی کیے جائیں گے۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نے ایجنسی کے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے ساتھ پیچیدہ دنیا کو سمجھنے کے لیے سی آئی اے لازمی طور پر غیر ملکی زبانیں خصوصاً عربی ، فارسی اور اردو جاننے والے ایسے افراد کو بھرتی کرے گی جوان زبانوں کو پڑھنے، بولنے اور سمجھنے پر عبور رکھتے ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سی آئی اے یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں کے ماہر مزید افسران کی بھرتی کے علاوہ ہزاروں ملازمین کو مختلف زبانوں کی دوبارہ تربیت دی جائے گی۔اس کے لیے ایجنسی نائٹ کلاسز اور آن لائن تربیت دے گی۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"