Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Admissions Notices Govt Fatima Jinnah College for Women Chuna Mandi Lahore

Offline AKBAR

  • *****
  • 3938
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Admissions Notices Govt Fatima Jinnah College for Women Chuna Mandi Lahore
گورنمنٹ فاطمہ جناح كالج برائے خواتین چونا منڈی لاہور

نوٹس داخلہ


F.A/F.Sc./I.Com/I.CS سال اول 2009ئ میں داخلے كے لیے داخلہ فارم بمعہ پراسپیكٹس یكم اگست 2009 سے بینك آف پنجاب آف بادامی باغ برانچ لاہور سے دستیاب ہوں گے۔

داخلہ فارم جمع كروانے كی آخری تاریخ 15اگست 2009 دوپہر 2:00بجے تك ہے۔ داخلہ فارم كے ہمراہ مندرجہ ذیل مصدقہ كاغذات لف ہونا ضروری ہیں:

1۔ میٹرك كی سند  رزلٹ كارڈ كی دو فوٹو كاپیاں مصدقہ

2۔  كریكٹر سرٹیفكیٹ

3   والد سرپرست كے شناختی كارڈ كی دو فوٹو كاپیاں

4۔  دو عدد حالیہ تصاویر

5۔  لاہور بورڈ كے علاوہ دوسرے بورڈ كی طالبات اصل NOCبمعہ دو عدد فوٹو كاپیاں فارم كے ساتھ منسلك كریں۔

آرٹس اور سائنس كے لیے الگ فارم دینا ہوں گے۔ آرٹس كا فار م سفید اور سائنس كا فارم پیلے رنگ كا ہو گا۔

  معذوری كی بنا پر اور سپورٹس كی بنا پر داخلے صرف آرٹس میں ہوں گے اور اس كے لیے مورخہ 25-8-2009اور 26-8-2009كو كالج ہذامیں صبح 8:30بجے تک 12:30بجے تك انٹرویو ہوں گے۔ اصل كاغذات ہمراہ لانا ضروری ہیں۔

F.Sc/ICS كے لیے صرف 60%سے زائد نمبروں والی طالبات درخواست دے سكتی ہیں۔

96فیصد اوپن میرٹ پر 2فیصدجسمانی معذوری پر اور 2فیصد سپورٹس كی بنیاد پر داخلے كے لیے نشستیں مختص ہیں۔

 میرٹ پر آنے والی طالبات كو كالج كی طرف سے مختص شدہ وظائف دیئے جائیں گے۔

پرنسپل  گورنمنٹ فاطمہ جناح كالج برائے خواتین چونا منڈی لاہور۔
Govt Fatima Jinnah College for Women Chuna Mandi Lahore