Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں دھاندلی کا انکشاف

Offline AKBAR

  • *****
  • 3895
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں دھاندلی کا انکشاف

کراچی …سندھ پبلک سروس کمیشن کے سال2003 کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے جہاں کامیاب امیدواروں کی جگہ کمیشن کے عہدیداران اورسرکاری افسران کے قریبی رشتہ داروں کو فائنل رزلٹ میں ٹیمپرنگ کرکے کامیاب قرار دے دیا گیا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سال 2003 میں مقابلے کے امتحانات میں گریڈ 16 اور17 کیلئے 2555 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔جس میں531 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے اور انٹرویو کے بعد کل77 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں کامیاب نہ ہونے والے ایک نوجوان سلیم شیخ نے کمیشن کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے اس عمل میں بدعنوانی کے خلاف درخواست دائر کی۔ہائی کورٹ میں کیس دائر ہونے کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں چئیرمین شاہ منصور عالم اور ممبران ابرار حسین مرزا اور نواز علی لغاری شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے اپنی تحقیقات اور کاپیوں کی دوبارہ چیکنگ کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ77 کامیاب امیدواروں میں کئی امیدوار مقابلے کے امتحان میں فیل ہیں لیکن ان کی کاپیوں میں ٹیمپرنگ کرکے انہیں کامیاب کیا گیا ہے جبکہ دو امیدواروں آیان مصطفیٰ بھٹو اور ڈاکٹر نثار اے لغاری کی کاپیاں غائب ہیں۔

رزلٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیمپرنگ کے بعد فیل ہونے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دیاگیا، پاس ہونے والے اس بیج میں ایک بڑی تعداد سرکاری افسران کے بچوں کی ہے۔ اس تمام عمل میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ کنٹرولرامتحانات عمر زور کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق47 کامیاب قرار دئیے جانے والے امیدوار فیل ہیں۔ ٹیمپرنگ کے بعد پاس ہونے والے یہ تمام امیدوار چھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اس وقت اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کے حقائق کی روشنی میں سال2003 کے امتحانات کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے اورسندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان2003 میں نتائج کے پورے عمل کو جعلی اور غیرقانونی تصور کیا جائے۔ شکریہ جنگ