Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامشورو جرائم کی وارداتوں کیخلاف مہران یونیورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ

Offline معلم

  • **
  • 2147
  • +0/-0
  • Gender: Female

جامشورو جرائم کی وارداتوں کیخلاف مہران یونیورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ
   
جامشورو (نامہ نگار) مہران یونیورسٹی میں مسلح افراد کی جانب سے طلبہ سے موبائل فون اور رقم لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر جعفر کھوسو اور طارق کو زخمی کر کے واقعہ کے خلاف مہران یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء و طالبات کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیکر انڈس ہائی وے مکمل بلاک کر دیا،ماجد حیدری و دیگر نے کہا کہ پولیس کی لاقانونیت کے باعث روزانہ دس سے بیس طلباء و طالبات سے موبائل اور رقم لوٹنے کی وارداتیں ہونا روزکا معمول بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور جام شورو تھانہ پر بار بار شکایات کرانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے باعث عوام اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک ڈی پی او کو نہ ہٹایا جائے گا تب تک تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
شکریہ جنگ