Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش ناکام

Offline sb

  • **
  • 22592
  • +5/-0
  • Gender: Female

پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش ناکام

مظفرآباد(واحداقبال بٹ سے)دارالحکومت کے سب سے بڑے وقدیم تعلیمی ادارے پائلٹ ہائی سکول نمبر 1کو اڑانے کی کوششیں ناکام ،پولیس نے ملزمان کی تلاش میں شہر کی ناکہ بندی کر دی تفصیلات کے مطابق پشتو انداز م یں اردو بولنے والے 6نقاب پوشوں نے سکول کے عقب میں چھٹی جماعت کے طالب علم نعمان سکنہ طارق آباد کو لالچ دیا کہ وہ جتنی بھی رقم لے لے اور ایک بیگ سکول کے اندر کلاس میں رکھ دے بچہ گھبرا گیا اور اس نے شور مچادیا جس پر لوگ دوڑ پڑے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر نقاب پوش فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے شہر سے باہر جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے ۔تاہم پولیس بچے کے بیان پر شبہ ظاہر کررہی ہے کہ وہ جھوٹ بھی بول سکتا ہے۔
شکریہ اوصاف
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"