Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

آخرت سنوارنے کیلئے جعلی ڈگریاں پھاڑ دی جائیں، جہانگیر بدر

Offline AKBAR

  • *****
  • 3931
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آخرت سنوارنے کیلئے جعلی ڈگریاں پھاڑ دی جائیں، جہانگیر بدر


پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیربدرنے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کبھی اسکول اور کالج کا منہ نہیں دیکھا وہ ہاتھ میں ڈگریاں لئے پھررہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنی آخرت سنوارنے کے لیے جعلی ڈگریاں پھاڑ دیں ۔وہ لاہور کی احتساب عدالت میں اپنے خلاف غیر قانونی بھرتیوں اورناجائز اثاثوں کے ریفرنس کیسز کی سماعت سات جون تک ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھاکہ وہ2002سے جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں علاقائی صورتحال دیکھ کر ٹکٹ دیاجاتاہے،جمشید دستی کے ساتھ ہزاروں لوگ ہیں انہیں کیسے ٹکٹ نہ دیاجاتا۔جہانگیر بدر نے کہا کہ جعلی ڈگری والے آخرت سنوارنے کیلئے جعلی ڈگریاں پھاڑدیں۔انکا کہنا تھا کہ مرکز میں اتحادیوں کی مضبوط حکومت قائم ہے جسے کوئی خطرہ نہیں۔
شکریہ جنگ