Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

انٹر سال دوم انجینئرنگ، میڈیکل کے نتائج

Offline AKBAR

  • *****
  • 3999
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انٹر سال دوم انجینئرنگ، میڈیکل کے نتائج    
حیدرآباد (بیورورپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2010 ء جنرل سائنس‘ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق سائنس جنرل گروپ کے طلباء میں تینوں پوزیشنیں فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد کینٹ کے طالب علموں نے سید محمد عمر نے پہلی ‘ وقار حسین نے دوسری ‘ زاہد شاہ نے تیسری ‘ طالبات میں نمرا نے پہلی ‘ گورنمنٹ گرلز کالج کوٹری کی طالبہ فائزہ خاتون نے دوسری ‘ مدیحہ جاوید نے تیسری حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں محمد ضیاء منیر نے پہلی‘ ساگر کمار نے دوسری ‘ شارق شاداب نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں مریم مصطفی میمن نے پہلی‘ سدرہ احسان نے دوسری ‘ سورٹھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں شہزور گل نے پہلی‘ رضا نصیر نے دوسری‘ عاطر حنیف نے تیسری ‘ قراة العین احمد نے پہلی ‘ سعدیہ شاہ نے دوسری ‘ ماروی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ جنگ