Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

فيصل آباد :نقل کرنے پر گرفتار27 طلبہ کوآج عدالت ميں پيش کيا جائيگا

Offline AKBAR

  • *****
  • 3948
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
فيصل آباد :نقل کرنے پر گرفتار27 طلبہ کوآج عدالت ميں پيش کيا جائيگا    

فيصل آباد … فيصل آباد ميں ميٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کرنے کے الزام ميں گرفتار27 طلبہ کوآج عدالت ميں پيش کيا جائيگا.پوليس کے مطابق چک نمبر 49 ج ب ميں قائم دو امتحاني مراکز کے سپرنٹنڈنٹس نے اطلاع دي کہ 33 طلبہ جنرل سائنس اور کيمسٹري کے پرچے کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہيں. اس پر پوليس نے 27 طلبا کو گرفتار کرليا جبکہ 6 نکلنے ميں کامياب ہوگئے. تھانہ نشاط آباد ميں 33 طلبہ کے خلاف نقل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہيں.گرفتار طلبہ کو آج صبح مقامي عدالت ميں پيش کياجائے گا. جرم ثابت ہونے پر انہيں تين سال تک امتحان دينے سے روکا جاسکتا ہے. کچھ گرفتار طلبا کا کہنا ہے کہ وہ نقل نہيں کررہے تھے.بعض طلبہ ضرور نقل ميں ملوث تھے. تاہم سپرنٹنڈنٹ نے سب کو پوليس کے حوالے کرديا.