Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

BISE Mirpurkhas Board 10th Class Exam Paper Leaks

Offline AKBAR

  • *****
  • 3934
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
BISE Mirpurkhas Board 10th Class Exam Paper Leaks
« on: April 02, 2019, 11:43:56 AM »
BISE Mirpurkhas Board 10th Class Exam Paper Leaksمیر پور خاص بورڈ میٹرک کا امتحانی پرچہ آؤٹ
کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ روز سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوا ہے،
میر پور خاص میں نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہو گیا، جبکہ امتحانی مراکز میں بھی موبائل فون پر حل شدہ پرچہ پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر امتحانات کے دوران پابندی عائد کیے جانے کے باوجود گزشتہ روز بھی سندھ کے کئی شہروں میں ہونے والا پہلا پرچہ آؤٹ ہو گیا تھا،
جبکہ کئی امتحانی مراکز پر کھلے عام نقل دیکھنے میں آئی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز مختلف شہروں میں میٹرک کے پرچے آؤٹ ہونے کا نوٹس لیتے متعلقہ چیئرمین بورڈ اور کمشنرز سے رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے پوچھا تھا کہ سوالیہ پیپر کیسے آؤٹ ہوا؟ اس میں کس کی غفلت تھی؟
وزیراعلیٰ سندھ نے امتحانی مراکز پر اچھے اور سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانی پیپرز کا آؤٹ ہونا ناقابل برداشت ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 02 اپریل ، 2019 کو شائع ہوئی