Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ایم ایس ایف اوکاڑہ کے سٹی صدر وفات پا گئے، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

Offline Ray Kashif

  • **
  • 78
  • +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok
ایم ایس ایف اوکاڑہ کے سٹی صدر وفات پا گئے، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

اوکاڑہ(پاک سٹڈی نیوز)ایم ایس ایف اوکاڑہ کے سٹی صدر ملک مہتاب کی نماز جنازہ آج 53 ٹو ایل اوکاڑہ کی مرکزی جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے ملک مہتاب آگ میں جھلسنے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے  جہاں وہ 3 اگست کی شام کو وفات پاگئے تھے۔ ان کی میت آج صبح اوکاڑہ پہنچی۔ جس کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کرکے ان کو سپرد خاک کردیا گیا۔
 ان کی نماز جنازہ میں ایم این اے اوکاڑہ محمد عارف چوہدری، ایم پی اے اوکاڑہ میاں محمد منیر، جوائنٹ سیکرٹری ایم ایس ایف پنجاب سہیل احمد مغل، ضلعی صدر ایم ایس ایف اوکاڑہ چوہدری عمران یونس،
 سابق سٹی ناظم شاہد حمید چوہدری ایڈووکیٹ، ضلعی نائب صدر ایم ایس ایف اوکاڑہ ملک عبدالقدوس، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف اوکاڑہ ڈاکٹر ساجد علی غوری، ضلعی کوارڈینیٹر ایم ایس ایف اوکاڑہ ملک وقاص اکبر، راشد جٹ، میاں محمد احمد، علی جٹ سمیت تمام طلباء تنظیموں کے عہدیداران، مذہبی، سماجی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔
...