Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
11th Class Result BIEK Karachi-Board 2019>>

Sindh News in Urdu

Offline saima naaz

  • *
  • 12
  • +0/-0
Sindh News in Urdu
« on: February 02, 2018, 04:45:07 PM »
Sindh News in Urdu
میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستانوں میں تدفین
شمور/ کراچی: جمعہ 02 فروری 2018: سندھ کے سابق صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، میر ہزار خان کو ان کے آبائی گاؤں کرمپور میں، جبکہ فریحہ رزاق کو گزری قبرستان کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی و وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ کرمپور، کشمور میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے ممبران، دیگر سیاسی سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں میر ہزار خان بجارانی کو ان کے آبائی گاؤں کرمپور میں سپرد خاک کیا گیا، جبکہ فریحہ رزاق کی تدفین گزری قبرستان کراچی میں کی گئی۔