Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران گرفتار

Offline AKBAR

  • *****
  • 3882
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کوگرفتار کر لیا گیا
نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو حراست میں لے لیا۔ڈاکٹر مجاہد کامران پرمتعددبے ضابطگیوں اوراپنی اہلیہ کوغیرقانونی طورپریونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کرنےکا الزام ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران نے آج نیب لاہور میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران پر550 افراد کے خلاف ضابطہ بھرتیوں اورمن پسند طلباء کو وظائف دینے کا الزام ہے ۔
نیب کے مطابق جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر پر من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دینے کے بھی الزامات بھی ہیں۔
ڈاکٹر مجاہد کامران کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 11 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی