Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

کوئٹہ انٹرمڈیٹ کے ضمنی امتحانات

Offline sb

  • **
  • 22844
  • +5/-0
  • Gender: Female
کوئٹہ انٹرمڈیٹ کے ضمنی امتحانات
« on: October 19, 2018, 03:16:12 PM »

کوئٹہ انٹرمڈیٹ کے ضمنی امتحانات
کوئٹہ : کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ ایف ایس سی کے ضمنی امتحانات 23 اکتوبر سے شروع ہونگے، طلباء کو رول نمبر سلپ ان کے پتے پر ارسال کر دی گئی ہیں،
 دوران امتحان تمام مراکز کے ارد گرد دفعہ144 اور فوٹو اسٹیٹ کی درکانیں بندرہیں گی ،دوران معائنہ کسی بھی امتحانی مرکز میں نقل یا بے قاعدگی ضابطگی پائی گئی
تو عملے کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی،یہ بات انھوں نے گزشتہ روز جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ایف اے، ایف ایس سی کے ضمنی انتخابات23 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں
اور 32 امتحانی مراکز قائم کئے گئےچھ ہزار طلبا و طالبات امتحانا ت میں شریک ہونگے، طلباء کو رولنمبر سلپ انکے پتےپر ارسال کر دی گئی ہیں، نہ ملنے کی صورت میں وہ بورڈ کی ایف اے ایف ایس سی کی امتحانی برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں ،اس کے علاوہ امتحان لینے کیلئے سپروائزری سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے
 ان کے تقریری کے آرڈر بھی ان کو ارسال کر دیئے گئے ہیں،اگر انہیں تقریری کے آرڈرز نہ ملے ہوں تو وہ بھی بورڈ سے رابطہ کریں ،امتحانات کے دوران بورڈ کی ٹیمیںمختلف سینٹرز کے دورے کرینگی ،اوردوران معائنہ کسی بھی امتحانی مرکز میں نقل یا بے قاعدگی ضابطگی پائی گئی تو عملے کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ

امتحانا ت کے دوران موبائل لانے پر پابندی ہے ،بصورت دیگر موبائل ضبط اور پیپر منسوخ کردیاجائے گا،دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے کی صورت میں امتحان دینے والا اور امیدوار دونوں کے خلاف اکارروائی ہوگی
 ،اس کے علاوہ نقل کرنے والا ایک سال کے لئے کوئی بھی امتحان نہیں دے سکے گا، طلباء محنت کریں نقل اور بوٹی مافیا کا خاتمہ ہوچکا ہے والدین ،اساتذہ ،سول سوسائٹی نقل کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ بچوں کا مستقبل روشن ہوسکے۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ  کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 19 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • **
  • 22844
  • +5/-0
  • Gender: Female
کوئٹہ ایف اے ، ایف ایس سی کے ضمنی متحانات شروع

کوئٹہ : ایف اے ، ایف ایس سی کے ضمنی امتحانات ہوگئے، 32 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں چھ ہزار طلبا و طالبات امتحانا ت میں شریک ہیں ،کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے سائنس کالج ،ٹیکنیکل اسکول اور لیڈی سنڈیمن اسکولوں کے دورے کیئے،اور وہاں پر انتظامات کاجائزہ لیا۔
 
حوالہ یہ خبر روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 24 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"